26 مئی 2013 - 19:30
۱۷ شیعہ نشین علاقوں میں ۲۱ بم دھماکے، ۱۷۶ شہید اور زخمی

بغداد کے ۱۷ شیعہ نشین علاقوں میں ۲۱ بم دھماکوں سے اب تک ۴۸ افراد کے شہید اور ۱۲۸ کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دو گھنٹوں میں ۲۱ بم دھماکوں نے عراق کو ہلا کر رکھ دیا ہے بغداد کے ۱۷ علاقوں میں ۲۱ بم دھماکوں سے اب تک ۴۸ افراد کے شہید اور ۱۲۸ کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔شیعہ نشین علاقوں میں ہونے والے یہ ۲۱ بم دھماکے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کئے گئے۔بغداد کے علاقوں سعدون، بیاع، کاظمین، بغداد الجدیدہ، ام المعالف، سرع البور، جسر دیالی، مدائن، میدان حمزہ، حبیبیہ، حی التراث، الشعب، صدریہ، الحریہ، بلدیات اور زعفرانیہ میں آج ہونے والے کار بم دھماکوں میں ابھی تک ۱۷۶ شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲